خوراک اور صارفین امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے آج کہا کہ خوردنی
اشیاء کی قیمتیں بالکل قابو میں ہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ تر
ضروری خوردنی اشیاءکی قیمتوں میں کمی آئی ہیں۔مسٹر پاسوان نے آج یہاں مودی حکومت کے تین سالہ
مدت کے دوران اپنی وزارت کی
حصولیابیوں کے بارے میں نامہ نگاروں کو بریف کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب
میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے دالوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں کمی
آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گندم، چاول اور تیل کے دام بھی کنٹرول میں ہیں۔